۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امریکہ دنیا بھر میں عدم استحکام کا باعث

حوزہ/امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3000 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 153000 سے زائد ہوگئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3000 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 153000 سے زائد ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد کے اعتبار سے امریکہ پہلے نمبر پر آچکا ہے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ امریکہ میں صحت عامہ کے سینیئر ترین حکومتی مشیر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے 1 سے دو لاکھ افراد کی موت واقع ہوسکتی ہے۔  صدر ٹرمپ نے لاک ڈاون میں تیس اپریل تک  توسیع کردی ہے اور سنٹرل پارک میں 70 بستروں  پر مشتمل عارضی ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی حکام نے امریکہ کی جیلوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ 22 مارچ تک 20 بڑے امریکی جیلوں میں کورونا وائرس سے  226 قیدیوں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ادھر امریکی ریاست نیو جرسی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 288 اہلکاروں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .